چکوال،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریوڑی کے کارخانوں پرچھاپے

چکوال،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریوڑی کے کارخانوں پرچھاپے

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع چکوال نے چکوال کی قدیمی سوغات ریوڑی تیار کرنے والے متعدد کارخانوں پر چھاپے مارے جہاں پر گندگی، لال بیگ، چھپکلیاں اور ناقص میٹریل برآمد ہونے پر متعدد کارخانے سربمہر کر دیے گئے۔ فوڈ اتھارٹی نے النور ریوڑی، خوش ذائقہ ریوڑی، چکوال ریوڑی، کمال ریوڑی، سلطان ریوڑی کے کارخانوں پر چھاپے مارے تو وہاں پر انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا جا رہا تھا ، چینی کی جگہ گلوکوز جبکہ خالص گھی ظاہر کر کے عام نوعیت کا بناسپتی گھی استعمال کیا جا رہا تھا۔ ایک ریوڑی کا کارخانہ مرغی خانے میں قائم کیا گیا تھا۔ تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پہلوان ریوڑی کے کارخانے پر بھی چھاپہ مارا تو وہاں پر تمام انتظامات تسلی بخش قرار دے دیے گئے۔ پہلوان ریوڑی کے چیف ایگزیکٹو ملک گلشیر خان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بتایا کہ ان کی طرف سے ریوڑی میں استعمال کیے جانے والے تل، گھی اور گُڑ لیبارٹری سے پاس شدہ ہیں اور ہم ریوڑی کی تیاری میں اصلی دیسی گھی استعمال کرتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر