طلباء حقوق کی ضامن پی ایس ایف واحد تنظیم ہے،چوہدری جہانزیب

طلباء حقوق کی ضامن پی ایس ایف واحد تنظیم ہے،چوہدری جہانزیب

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری وقاص احمد عباسی نے کہا کہ( پی ،ایس، ایف) میں وہ واحد تنظیم ہے جو طلباء کے حقوق کی ضامن ہے اور طالبعلموں کا مستقبل پیپلز پارٹی ہی سے وابستہ ہے۔چکوال میں پی ایس ایف ضلع چکوال کے صدر کے امیدوار چوہدری جہانزیب مسعود کی رہائش گاہ پر پی ایس ایف ضلع چکوال کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چےئر مین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں اور طالبعلموں کے آئیڈیل ہیں۔اور ہم نظریاتی لوگ ہیں اور نظرےئے کی بنیاد پر ہی جدوجہد کرتے ہیں۔اجلاس میں پی ایس ایف پنجاب اور ڈویژنل رہنماؤں راجہ بدر اعجاز ستی ۔ راجہ ذیشان نصیب شانی ۔ راجہ احتشام دھنیال ۔ ملک وحید ضلعی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی چکوال ۔چوہدری جہانزیب مسعود ۔سیٹھ حمزہ سعید ۔ ملک عمران ۔راجہ خبیب سمیت پی ایس ایف کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔راجہ بدرا عجاز ستی ۔راجہ ذیشان نصیب ۔راجہ احتشام دھنیال ۔چوہدری جہانزیب مسعود ۔سیٹھ حمزہ سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایف کی نئی تنظیم سازی میں مخلص اور محنت کرنے والے نو جوانوں کو زمہ داریاں دی جائیں گی ۔ پی ایس ایف بلاول بھٹو زرداری کا بازو ہے اور پی ایس ایف تیس نومبر کو گولڈن جوبلی کے موقع پر اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے میں پورے جوش و خروش سے شرکت کرے گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر