سندھ ہائی کورٹ ،جرگہ سسٹم سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ ،جرگہ سسٹم سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے پنچائت اورجرگہ سسٹم کے خلاف دائردرخواست پر قانون سازی سے متعلق آگاہ کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس ہیلپ لائن کی جانب سے پنچائت اورجرگہ سسٹم کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ جرگہ اورپنچائت کے سربراہ کوقانون اورآئین کے مطابق فیصلہ کرنا نہیں آتا اورجرگہ سسٹم آئین کے خلاف ہے ۔پنچائت اورجرگہ سسٹم سے قانون پربرے اثرات پڑرہے ہیں جرگہ نظام کے فیصلوں سے لوگوں کو حققوق نہیں ملتے جرگہ اورپنچائت کے سربراہ اورممبران کے حوالے سے قانونی فیصلہ دیا جائے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ جرگہ اور پنچائت سے متعلق سخت آرڈر جاری کیا جائے ۔عدالت کی جانب سے درخواست گزار کوکہا گیا کہ جرگہ سسٹم اور پنچائت سے متعلق جو قانون سازی ہے اس کی قانون سازی سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ درخواست گزار کی جانب سے جواب جمع کروانے کی مہلت طلب کی گئی عدالت نے درخواست گزار کو مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر قانون سازی سے متعلق آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر