پنجاب کی پارلیمنٹیرینز کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

پنجاب کی پارلیمنٹیرینز کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں وزیر بلدیات جام خان شورو کی جانب سے پنجاب کی پارلیمنٹیرینز کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی ۔شرکت کندگان میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو(میزبان) اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے ۔ ظہرانے میں گزشتہ روز ہونے والے سندھ پارلیمنٹرینز اور پنجاب پارلیمنٹرینز کے درمیان دوستانہ میچ کے متعلق تذکرہ کیا گیا۔ اس موقعے پر پنجاب کے پارلیینٹرینز ٹیم کے سربراہ میاں منیر نے وزیراعلی سندھ کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ آپ اچھے وزیراعلی ، اچھے انسان اور اچھے کھلاڑی ہیں، ہماری بھرپورکوشش رہی کہ آپ کو میچ میں شکست سے دوچار کریں لیکن آپ نے اور آپ کے وزیر کھیل سراد محمد بخش مہر نے ڈٹ کر کھیل کا مظاہرہ کیا اسکے برعکس ہم نے ٹھنڈا کھیل پیش کیا۔ظہرانے میں پنجاب کی ٹیم نے اعتراف کیاکہ سید ناصر شاہ کمینٹریٹر کو تجاویز دیتے رہے جس سے ہماری ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار رہی۔ظہرانے میں جام خان شورو کی بالنگ اور فیلڈنگ کی بھی تعریف کی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر