پولیس پٹرول بلز میں خودردبرد ،سماعت 8نومبر تک ملتوی

پولیس پٹرول بلز میں خودردبرد ،سماعت 8نومبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سندھ پولیس میں پیٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کے گھپلے کے ریفرنس میں ملزمان کے وکلا کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو پیٹرول کے بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں دو پولیس افسران کے خلاف سماعت ہوئی۔ جیل پولیس نے دونوں ملزمان تنویر احمد طاہر اور فدا حسین شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دونوں ملزمان کی ضمانت سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ مسترد کرچکی ہے۔ نیب کے مطابق سید فدا حسین اور تنویر احمد پر 50 ملین کرپشن. خرد برد اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ رقم سی این جی اسٹیشن کے نام پر جاری کی گئی مگر پولیس کو پیٹرول نہ ملا۔ چیک حاصل کرکے ہیڈ کانسٹبل محمد رفیق کے اکاونٹ میں رقم جمع کرادی گئی۔ملزمان کے وکلا کے جانب سے مہلت طلب کرلی۔ وکلا کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر