شاہدرہ: معمولی جھگڑے پر بیوی کو موت کی نیند سلادیا

شاہدرہ: معمولی جھگڑے پر بیوی کو موت کی نیند سلادیا
شاہدرہ: معمولی جھگڑے پر بیوی کو موت کی نیند سلادیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) شاہدرہ کے علاقہ میں خاوند نے معمولی جھگڑے پر بیوی کو موت کی نیند سلادیا۔ بتایاگیا ہے کہ خالد کا اپنی بیوی یاسمین عرف حمیرا سے اکثر جھگڑا رہتاتھا۔ گزشتہ صبح سویرے خالد یاسمین کو بہانے سے گھر سے باہر لے گیا اور سڑک پر لے جاکر گولیاں مارکرفرار ہوگیا۔ بعدازاں اپنے سسر کو فون کرکے بتایا کہ یاسمین حمیرا کو قتل کردیا ہے، لاش اٹھا کرلے جائیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔

مزید : لاہور