نواز شریف پاکستان آئے تو پھر واپس نہیں جا سکیں گے، منظور وسان کی پیشگوئی

نواز شریف پاکستان آئے تو پھر واپس نہیں جا سکیں گے، منظور وسان کی پیشگوئی
نواز شریف پاکستان آئے تو پھر واپس نہیں جا سکیں گے، منظور وسان کی پیشگوئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خوابوں کے شہنشہاہ منظور وسان نے پیشگوئیاں کرنا شروع کردیں، تازہ پیش گوئی میں کہا کہ اگر نواز شریف وطن واپس آئے تو پھر واپس نہیں جا سکیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ نواز شریف ٹکراﺅ کے بغیر نہیں رہ سکتے، اگر نواز شریف پاکستان آئے تو پھر واپس بیرون ملک نہیں جا سکیں گے، مستقبل میں مریم نواز یا شہباز شریف وزیر اعظم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے حوالے سے بھی پیشگوئی کی اور کہا کہ ایم کیو ایم کی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے، آئندہ اس پارٹی کا سرراہ دبئی سے ہو سکتا ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں