”میرا اگلا ٹارگٹ یہ ہے “دنیا میں نمبر ون باولر بننے کے بعد حسن علی نے ایسے ہدف پر نظریں جمالیں کہ آپ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

”میرا اگلا ٹارگٹ یہ ہے “دنیا میں نمبر ون باولر بننے کے بعد حسن علی نے ایسے ...
”میرا اگلا ٹارگٹ یہ ہے “دنیا میں نمبر ون باولر بننے کے بعد حسن علی نے ایسے ہدف پر نظریں جمالیں کہ آپ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے کہا ہے کہ ان کا اگلا ٹارگٹ ورلڈکپ کا نمبر ون باﺅلر بننا ہے۔سری لنکا سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سریز میں شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی جب اپنے گھر گوجرانوالہ پہنچے تو اہل علاقہ اور دوستوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور کیک کھلایا۔اس موقع پر حسن علی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیت کر پاکستان لانا چاہتا ہوں اور اب اگلا ٹارگٹ ورلڈکپ کا نمبر ون باﺅلر بننا ہے۔واضح رہے کہ حسن علی آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں باولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل