پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار کرنے والا بھارت ہی پاکستان کو ٹی 20 میں نمبرون پوزیشن دلائے گا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”کیسا دیا!“

پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار کرنے والا بھارت ہی پاکستان کو ٹی 20 میں نمبرون ...
پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار کرنے والا بھارت ہی پاکستان کو ٹی 20 میں نمبرون پوزیشن دلائے گا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”کیسا دیا!“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کیساتھ کھیلنے سے انکار کرنے والا بھارت اب ایسے نہج پر پہنچ گیا ہے کہ اس کی وجہ سے پاکستان ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں قبر میں گیا تو لڑکی کی آنکھوں سے روشنی نکلی اور۔۔۔“ خواتین کی لاشوں کو قبروں سے نکال کر زیادتی کرنے والا بدبخت شخص پکڑا گیا، اس کا چہرہ دیکھتے ہی آپ کے منہ سے بے اختیار نکلے گا ”استغفراللہ“

پاکستان اس وقت 124 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت نے اب نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے جس کا پہلا میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 4 نومبر اور تیسرا میچ 7 نومبر کو ہو گا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اگر بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-3 سے شکست دیدی تو یہ 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ جائے گی اور پاکستان ٹیم 124 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر پہنچ جائے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 114 پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر آ جائے گی۔

اگر بھارت 1-2 سے جیتا تو بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہی رہے گا لیکن نیوزی لینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ جائے گا اور پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ جائے گا۔

اگر نیوزی لینڈ نے بھارت کو 0-3 سے شکست دیدی تو پھر یہ 132 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہی برقرار رہے گی لیکن بھارت کے پوائنٹس 115 ہو جائیں گے اور اس کی پوزیشن بھی پانچویں ہی رہے گی اور پاکستان 124 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔” بھرا سٹیڈیم۔۔۔ لاہوری لڑکا اور لڑکی۔۔۔“ تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران ایسا کام ہو گیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اگر نیوزی لینڈ نے بھارت کو 1-2 سے شکست دیدی تو پھر بھارت کے پوائنٹس کو تو کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر رہے گی اور پاکستانی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود رہے گی۔

مزید : کھیل