دن کے کس پہر پروازوں میں تاخیر کا امکان سب سے کم ہوتا ہے؟ جانئے وہ بات جو فلائٹ بک کروانے سے پہلے آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

دن کے کس پہر پروازوں میں تاخیر کا امکان سب سے کم ہوتا ہے؟ جانئے وہ بات جو ...
دن کے کس پہر پروازوں میں تاخیر کا امکان سب سے کم ہوتا ہے؟ جانئے وہ بات جو فلائٹ بک کروانے سے پہلے آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)آپ ائیرلائن کا سستا ٹکٹ چاہتے ہیں، دوران پرواز عملے سے اچھی سروس کے خواہشمند ہیں، یا فضائی سفر کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں، تو اس کے بارے میں خود ائیرلائن کے عملے سے بہتر آپ کو کون بتاسکتا ہے۔ بزنس انسائیڈر نے فضائی سفر سے متعلق بہت سے مفید راز جاننے کیلئے 80سے زائد ایسے لوگوں سے بات کی جو مختلف ائیرلائنوں کے لئے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان میں ائیرہوسٹسیں، گیٹ ایجنٹس، ٹکٹ ایجنٹس اور ائیرپورٹ کسٹمر سروس سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد شامل تھے، اور انہوں نے مسافروں کے لئے کچھ انتہائی فائدہ مند باتیں بتائی ہیں۔
بزنس انسائیڈر سے بات کرتے ہوئے ائیرہوسٹس اینٹ لانگ نے بتایا کہ پروازوں کی تاخیر ایک عام پایا جانے والا مسئلہ ہے جس سے بہت سے فضائی مسافر پریشانی کا سامنے کرتے ہیں، لیکن اس مسئلے کا ایک آسان حل بھی ہے۔ اگر آپ پروازوں کی تاخیر سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کی روانگی کا وقت صبح جتنا جلدی ممکن ہوسکے بہتر ہے۔ عام طور پر دن کے دوسرے حصے میں پروازیں زیادہ تاخیر کا شکار ہوتی ہیں۔ جیسے جیسے دن گزرتا ہے پروازوں کی تاخیر کا امکان بھی بڑھتا جاتا ہے۔

جہاز کے لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت آپ کی کرسی کے ’آرم ریسٹ‘ ہمیشہ نیچے کیوں کروائے جاتے ہیں؟ انتہائی خطرناک وجہ سامنے آگئی
ایک اور ائر ہوسٹس نے بتایا کہ دوران پرواز طیارے کے دروازے کو نہیں کھولا جاسکتا، لیکن اگر کوئی مسافر ایسی کوشش کرے تو اسے جیل ضرور جانا پڑسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی مسافر دوران پرواز طیارے کے دروازے کو کھولنے کی کوشش کرے تو دروازہ تو نہیں کھلتا البتہ اس مسافر کو فوری طور پر قابو کرلیا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں پائلٹ ایمرجنسی لینڈنگ بھی کرسکتا ہے تاکہ اس مسافر کو آف لوڈ کیا جاسکے یا منزل پر پہنچ کر اسے پولیس کے حوالے کردیا جاتا ہے۔
طیارے میں صفائی کے بارے میں بتاتے ہوئے ایک ائیرہوسٹس نے کہا کہ ہوائی جہازوں کو مسافر جتنا صاف سمجھتے ہیں وہ دراصل اتنا صاف نہیں ہوتے۔ روزانہ سینکڑوں مسافروں کے ہوائی جہاز میں آنے جانے سے اس کا ماحول کافی آلودہ رہتا ہے۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ہوائی جہاز میں ننگے پاﺅں کبھی بھی نہ پھریں اور صفائی کے متعلق احتیاطی تدابیر کا ہر ممکن خیال رکھیں۔
آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اگر آپ کے پاس گلیکسی نوٹ 7 ہے تو پائلٹ ہوائی جہاز اُڑانے سے انکار کرسکتا ہے۔ اس سمارٹ فون کے پھٹنے کے واقعات پیش آنے کے بعد یہ احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ امریکہ کی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے گلیکسی نوٹ 7 کو ہوائی جہاز میں لیجانے پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے۔
فضائی سفر کے دوران طیارے میں موجود پانی سے بننے والے مشروبات کو کم از کم استعمال کریں کیونکہ عموماً اس میں کئی طرح کے جراثیم پائے جاتے ہیں۔ فضائی عملہ سفر کے دوران خود بھی اس کا استعمال نہیں کرتا اور اس سے بنائی جانے والی کافی اور چائے وغیرہ کو بھی محفوظ نہیں سمجھا جاتا۔
جب ائیرہوسٹس آپ سے ایمرجنسی ایگزٹ شیڈ کو اٹھانے کے لئے کہے تو اس پر ضرور عمل کریں کیونکہ وہ باہر کے ماحول کا جائزہ لینا چاہتی ہیں تاکہ کسی خطرے کی صورت میں بروقت آگاہی حاصل کی جاسکے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ لینڈنگ پر آپ کا سامان جلدی مل جائے تو اس کو رکھوانے میں تھوڑی تاخیر کریں۔ جب سامان لوڈ کیا جاتا ہے تو پہلے رکھا جانے والا سامان آگے ہوتا ہے لہٰذا جب سامان آف لوڈ ہوتا ہے تو آخر میں رکھوایا جانے والا سامان پہلے باہر آتا ہے۔
اکثر لوگ طیارے کے اگلے حصے میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے حصے میں بیٹھے مسافروں کو فضائی عملے کی جانب سے بہتر سروس فراہم کی جاتی ہے، لہٰذا اچھی سروس سے مستفید ہونے کے ہے طیارے کے پچھلے حصے میں سیٹ لینے کی کوشش کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -