دوران پرواز مسافر جہاز کے ٹوائلٹ میں گیا تو وہاں پڑا کاغذ نظر آگیا، اس پر کیا لکھا تھا؟ پڑھتے ہی پورے جہاز میں کھلبلی مچ گئی، فوری جہاز اُتار لیا گیا کیونکہ۔۔۔

دوران پرواز مسافر جہاز کے ٹوائلٹ میں گیا تو وہاں پڑا کاغذ نظر آگیا، اس پر کیا ...
دوران پرواز مسافر جہاز کے ٹوائلٹ میں گیا تو وہاں پڑا کاغذ نظر آگیا، اس پر کیا لکھا تھا؟ پڑھتے ہی پورے جہاز میں کھلبلی مچ گئی، فوری جہاز اُتار لیا گیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد آباد(نیوز ڈیسک) ہوائی جہاز میں کوئی خرابی پیدا ہو جائے یا ہتھیار، بارود وغیرہ نکل آئے تو پرواز کا رخ موڑنا اور ایمرجنسی لیندنگ کرنا معمول کی بات ہے لیکن گزشتہ پیر کے روز جیٹ ائرویز کی ایک پرواز کا رخ اس کے ٹوائلٹ سے برآمد ہونے والے کاغذ کے ٹکڑے کی وجہ سے موڑنا پڑ گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ا س پرواز نے ممبئی سے اڑان بھری تھی اور اسے دارلحکومت دلی جانا تھا لیکن راستے میں ہی اس کے ٹوائلٹ سے ایک خطرناک چیز برآمد ہو گئی۔ یہ چیز کاغذ کا ایک ٹکڑا تھا جس پر طیارے کی ہائی جیکنگ اور اس میں رکھے گئے بم کے متعلق کچھ لکھا تھا۔ بھارتی ایجنسیوں کے مطابق ٹوائلٹ سے برآمد ہونے والے کاغذ پر لکھا تھا ”یہ جہاز ہائی جیکروں کے گھیرے میں ہے۔ اسے دلی نہیں پہنچنا چاہئیے، بلکہ سیدھا پاکستانی کشمیر پہنچنا چاہئیے۔12 لوگ طیارے میں موجود ہیں۔ اگر تم نے لینڈنگ گئیر کھولنے کی کوشش کی تو تمہیں لوگوں کے مرنے کی آوازیں سنائی دیں گی۔ اسے مذاق مت سمجھنا۔ کارگو ایریا میں بم ہے اور اگر تم نے دلی میں لینڈنگ کی کوشش کی تو اسے چلا دیا جائے گا۔“

ائیرپورٹ پر آدمی نے اپنا کیش سکیننگ مشین میں رکھا تو الارم بج پڑا، ان نوٹوں میں کیا خطرناک چیز تھی؟ دیکھ کر تمام سکیورٹی اہلکاروں نے دوڑ لگادی کیونکہ۔۔۔
یہ کاغذ برآمد ہوتے ہی پائلٹ نے طیارے کا رخ قریبی احمد آباد ائرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔ جب معاملے کی تحقیق کی گئی تو پتا چلا کہ یہ کارنامہ سالا برجو نامی شخص کا تھا، جسے جیٹ ائرویز پر کوئی ذاتی غصہ تھا اور وہ اس کے فلائٹ آپریشن کو درہم برہم کرنا چاہتا تھا۔ ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ اس کا نام ’نوفلائی لسٹ‘ میں پہلے ہی شامل کیا جا چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -