پاکستان میں کسی نئے تجربے کی ضرورت نہیں ، آخری حد تک آئین اور عوام کے حق حکمرانی کا دفاع کریں گے: احسن اقبال

پاکستان میں کسی نئے تجربے کی ضرورت نہیں ، آخری حد تک آئین اور عوام کے حق ...
پاکستان میں کسی نئے تجربے کی ضرورت نہیں ، آخری حد تک آئین اور عوام کے حق حکمرانی کا دفاع کریں گے: احسن اقبال

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا  ہے کہ پاکستان میں بہت تجربے ہو چکے  ،مزید کسی تجربے کی ضرورت نہیں،  2018 سے پہلے کسی قسم کی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آخری حد تک آئین اور عوام کے حق حکمرانی کا دفاع کریں گے۔

نجی ٹی وی ’’سما  نیوز ‘‘ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال  نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو باہمی اختلافات مٹا کر جمہوریت کے تحفظ کے لیے یک زبان ہونا چاہیے،دنیا میں مقام حاصل کرنے کے لیے مضبوط معاشی قوت بننا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ہی معیشت کی بہتری کی ضمانت ہے۔

مزید : قومی