افغان طالبان نے امریکی پروفیسر کی رہائی کے بدلے میں ایسا مطالبہ کردیا کہ جان کر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیندیں اڑ جائیں گی

افغان طالبان نے امریکی پروفیسر کی رہائی کے بدلے میں ایسا مطالبہ کردیا کہ جان ...
افغان طالبان نے امریکی پروفیسر کی رہائی کے بدلے میں ایسا مطالبہ کردیا کہ جان کر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیندیں اڑ جائیں گی

  

کابل (یو این پی)افغان طالبان نے مغوی امریکی پروفیسر کی رہائی کے بدلے اپنے قیدیوں کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کردیا.

ٹوکیو میں 9افراد کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ساتھ ایسا کام کردیا گیا کہ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکی پروفیسر(کیون کنگ) کی جسمانی حالت دن بدن بگڑتی جارہی ہے،ان کے پاؤں پھول رہے ہیں جبکہ ذہنی توازن بھی بگڑ رہا ہے۔یہی نہیں کیون کنگ کو دل کے عارضے کے علاوہ گردوں کی بیماری بھی لاحق ہے ۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ طالبان نے کیون کنگ کو علاج معالجے کی حتی الوسیع سہولتیں فراہم کی ہیں مگر حالتِ جنگ میں ہونے کے باعث وہ ان کا مکمل علاج کرانے سے قاصر ہیں۔

واضح رہے کہ کابل کی امریکی یونیورسٹی سے منسلک پروفیسر کیون کنگ کو ان کے ساتھی آسٹریلین پروفیسر ٹموتی ویکس کے ہمراہ طالبان نے اگست 2016 میں کابل سے اغوا کرلیا تھا۔طالبان نے اس سے قبل بھی ان دونوں مغویوں کی رہائی کے عوض امریکی حکام سے کابل کے بگرام ایئربیس اور پل چرخی کے قید خانوں میں قید اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی