سری لنکا نے انڈر 19اور اے ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا

سری لنکا نے انڈر 19اور اے ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا
سری لنکا نے انڈر 19اور اے ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا

  


کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر لاہور میں ٹیم ٹی 20میچ کے موقع پر پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے سیکیورٹی کے شاندار انتظامات سے متاثر ہوکر سری لنکا نے انڈر 19اور اے ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔تھیسارا پریرا نے دوبارہ بھی پاکستان میں میچ کھیلنے کا عندیہ دے دیا.

پاکستان میں انٹرنیشنل میچزکرواناپی سی بی کی اچھی کاوش ہے: علیم ڈار

نجی ٹی وی’’ ڈان نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان سے سری لنکا پہنچنے پر سری لنکن کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات نے ہماری قومی ٹیم کو بہت متاثر کیا، پاکستان نے وہی سیکیورٹی فراہم کی جس کا ہم سے وعدہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ جلد جونیئر ٹیمیں پاکستان بھیجے گا جس کے بعد بہت جلد سینئر ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ہمارے فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان شامل نہیں لیکن ہم جلد از جلد ایک سیریز کی گنجائش نکال لیں گے اورجلد ہی پاکستان اپنی انڈر19 اور اے ٹیم بھیج رہے ہیں۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان تھیسارا پریرا کا پاکستانی سیکیورٹی کو لاجواب قرار دیتے ہوئے کہناتھا کہ میں نے اپنے 9سالہ کرکٹ کیریئر میں ایسی سیکیورٹی نہیں دیکھی اور میں سمجھتا ہوں کہ ہم پاکستان میں دوبارہ کھیل سکتے ہیں۔واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے زمبابوے کے سوال کسی بھی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا اور ساڑھے 8سال کے طویل عرصے کے بعد حملے سے متاثرہ سری لنکن ٹیم نے ہی ہمت دکھاتے ہوئے پاکستان کا دورہ کر کے دنیائے کرکٹ کو مثبت پیغام دیا۔

مزید : کھیل