ملک میں آئینی نہیں معاشی بحران ہے،نواز شریف سیاست سے فارغ ہو جائیں گے:اسد عمر

ملک میں آئینی نہیں معاشی بحران ہے،نواز شریف سیاست سے فارغ ہو جائیں گے:اسد ...
 ملک میں آئینی نہیں معاشی بحران ہے،نواز شریف سیاست سے فارغ ہو جائیں گے:اسد عمر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ ملک میں آئینی نہیں معاشی بحران ہے،معاشی انقلاب کی باتیں کرنے والے بتائیں انقلاب کہاں ہے ؟ ۔

یہ بھی پڑحیں :آدمی اپنے ہی جنازے پر اٹھ کر بیٹھ گیا، اس طرح کی خبریں تو آپ نے سنی ہوں گی لیکن اپنے جنازے پر جاگنے والے اس آدمی کے ساتھ پھر کیا ہوا؟ ایسا آپ نے پہلے کبھی نہ سنا ہوگا

نجی ٹی وی 92 چینل نیوز کے پروگرام ”ہو کیا رہا ہے“میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری ملک کے اندر آنے کی بجائے باہر جا رہی ہے، حکومتی کارکردگی بہت بری ہے، ٹیکس کا بوجھ متوسط اور غریب طبقے پر ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہنواز شریف تو سیاست سے فارغ ہو جائیں گے، وہ اپنے کیسز کے انجام سے اچھی طرح آگاہ ہیںسابق وزیر اعظم ٹکراﺅ کی سیاست کر رہے ہیں ،میاں نواز شریف کا خیال ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے بغیر نہیں ہو سکتی جبکہ لیگی ارکان چاہتے ہیں کہ شہباز شریف کو آگے آنے دیا جائے۔

 

مزید : اسلام آباد