ہمارا ٹیچر کلاس کی لڑکیوں کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کرتا تھا، پھر ایک دن میں نے اس کو ’چاک‘ کے ذریعے بے نقاب کردیا، نوجوان لڑکی نے ایسی کہانی سنادی کہ پورا انٹرنیٹ حیران ہوگیا

ہمارا ٹیچر کلاس کی لڑکیوں کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کرتا تھا، پھر ایک دن میں نے ...
ہمارا ٹیچر کلاس کی لڑکیوں کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کرتا تھا، پھر ایک دن میں نے اس کو ’چاک‘ کے ذریعے بے نقاب کردیا، نوجوان لڑکی نے ایسی کہانی سنادی کہ پورا انٹرنیٹ حیران ہوگیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) استادکو روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے لیکن کچھ بدطینت اس مقدس پیشے کی مٹی پلید کرنے سے باز نہیں آتے۔ ایسے ہی برطانیہ میں ایک استاد اپنی کلاس کی لڑکیوں کے سامنے ایک انتہائی شرمناک حرکت کرتا تھا۔ پھر ایک روز کلاس کی ایک لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ وہ کسی کو منہ دکھانے لائق نہ رہا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جوڈی جمپ سوٹ نامی اس لڑکی نے یہ واقعہ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بیان کیا ہے۔ جوڈی نے لکھا ہے کہ ”یہ بہت سال پہلے کی بات ہے جب میں ہائی سکول میں پڑھتی تھی۔ ہمارا ایک ٹیچر تھا جو ہمیشہ خاکی وردی پہن کر سکول آتا تھا۔ وہ اپنی شرٹ کے بٹن ہمیشہ کھلے رکھتا تھا اور اس کی ایک شرمناک عادت یہ تھی کہ جب وہ لڑکیوں کے ڈیسک کے پاس آتا تو اس کے ساتھ لگ کر اس طرح کھڑا ہو جاتا کہ اس کی ڈھیلی ڈھالی پینٹ کے باعث لڑکیوں کو بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا۔“

’میں نے 14 لوگوں کو قتل کیا کیونکہ میں جنسی طور پر۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے درجنوں قتل کی ایسی شرمناک وجہ بتادی کہ جج بھی دم بخود رہ گیا

”ہماری کلاس کے لڑکے اس بات کا یقین نہیں کرتے تھے کیونکہ وہ لڑکوں کے ڈیسک کے پاس کبھی یہ حرکت نہ کرتا تھا۔ ایک روز میں نے لڑکوں کو یقین دلانے کا فیصلہ کیا اور اس ٹیچر کے کلاس میں آنے سے قبل لڑکیوں کے تمام ڈیسکوں کے کناروں پر چاک رگڑ دیا۔ توقع کے عین مطابق وہ اس روز بھی کلاس میں آیا اور لڑکیوں کے ڈیسکوں پر وہی شرمناک حرکت کرتا رہا لیکن اسے معلوم نہ تھا کہ ڈیسکوں پر رگڑا گیا چاک اس کی پینٹ کے اس مخصوص حصے پر لگ رہا تھا۔ اس روز نہ صرف ہماری کلاس کے لڑکوں کو اس کی شرمناک حرکت کا یقین ہو گیا بلکہ اس واقعے کی وجہ سے اس کی یہ عادت پورے سکول میں مشہور ہو گئی اور اسے بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھے یاد ہے کہ اس کے بعد اس نے ہماری کلاس کو اپنی ناپسندیدہ ترین کلاس قرار دے دیا تھا لیکن وہ نہیں جانتا کہ وہ بھی ہمارا ناپسندیدہ ترین ٹیچر تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -