احتساب کا عمل درباریوں اور حواریوں کیلئے بھی ڈراؤنا خواب بن چکا، نواز شریف مائنس ہوں یا پلس ،اُن کی پارٹی ہر قیمت پر ٹھس ہو کر رہے گی :عبدالعلیم خان

احتساب کا عمل درباریوں اور حواریوں کیلئے بھی ڈراؤنا خواب بن چکا، نواز شریف ...
 احتساب کا عمل درباریوں اور حواریوں کیلئے بھی ڈراؤنا خواب بن چکا، نواز شریف مائنس ہوں یا پلس ،اُن کی پارٹی ہر قیمت پر ٹھس ہو کر رہے گی :عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے  کہا کہ نواز شریف مائنس ہوں یا پلس پارٹی ٹھس ہوکر رہے گی، اداروں کو غلام بنانے کے دن گزر چکے’’ کرپٹ ٹبر ‘‘ نے جوبویا وہی کاٹنا پڑ رہا ہے، احتساب کا عمل درباریوں اور حواریوں کیلئے بھی ڈراؤنا خواب بن چکا، نواز خاندان کے خلاف 4 سپلیمنٹری ریفرنسز مزید تیار ہیں،گرفتاری اور جیل میں خواری ان کی مقدر بن چکی۔

یہ بھی پڑھیں:جس دن ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پہلا چھاپہ پڑا اسی دن متحدہ قومی موومنٹ نے یہ کام کیا تھا؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین سے ملاقات کرتے ہوئے عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھ کر کی جانے والی سازشوں اور درباری وزراء کی ہرزہ سرائی سے قانون شکن نواز لیگ کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے تو دوسری طرف نیب ریفرنسز میں ’’ کرپٹ ٹبر ‘‘ کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ، کمپنیز کے شیئرز اور جائیدادوں کی قرقی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے، اسحاق ڈار کیلئے بھی بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں رہا، نواز خاندان کے خلاف 4 سپلیمنٹری ریفرنسز مزید تیار ہیں،گرفتاری اور جیل میں خواری ان کی مقدر بن چکی ہے لیکن عوام کو حقیقی خوشی تب ہوگی جب لوٹ مار کے اربوں روپے بھی پاکستان واپس لائے جائیں گے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ گھر کے بھیدی چوہدری نثار نے نواز لیگ کی لنکا ڈھانے کا عمل شروع کردیا، سابق وزیر داخلہ کے بیان نے ثابت کردیا کہ بادشاہی نظام پر یقین رکھنے والوں کی تمام تر سیاست اپنے مفادات کے گرد گھومتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز خاندان نے امیدواروں کو ٹکٹیں بیچنے سے لیکر ملک کے قیمتی اثاثہ جات کی بندر بانٹ تک ہرکام میں مال بنایا،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے طویل اور صبر آزما جدوجہد کے بعد ان کو قوم کے سامنے جوابدہ ہونے پر مجبور کردیا تو اداروں کے خلاف محاذ آرائی پر اتر آئے، چوہدری نثار نواز لیگ کی سیاسی خودکشی کے خلاف تھے، اس لئے الگ ہوگئے، ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کو پارٹی اور کارکنوں کی نہیں صرف اپنی خاندانی بادشاہت برقرار رکھنے کی فکر ہے۔

مزید :

لاہور -