عمران خان کے قول و فعل کا تضاد انہیں لے ڈوبے گا :رانا مبشر اقبال

عمران خان کے قول و فعل کا تضاد انہیں لے ڈوبے گا :رانا مبشر اقبال
عمران خان کے قول و فعل کا تضاد انہیں لے ڈوبے گا :رانا مبشر اقبال

  

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ، کوارڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قول و فعل کا تضاد انہیں لے ڈوبے گا،بد قسمتی سے معاشرے میں لالچ، حرص، کرپشن او راقربا پروری نے اپنی جڑیں مضبوط کی ہیں۔

پوری دنیا میں اسلام طاقت کے زور پر نہیں ،بہترین اخلاق کی وجہ سے پھیلا ہے :فلمسٹار نور

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مبشر اقبال کا کہناتھا کہ شہبازشریف نے عوام کی خدمت کی اور عمران خان احتجاج اور الزام تراشی کی سیاست کرتے رہے ہیں۔ یہی نہیں وزیراعلی پنجاب نے سیاست میں خدمت اور شائستگی کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں لیکن خان صاحب کے قول و فعل کا تضاد انہیں لے ڈوبے گا۔انہوں نے کہاکہ اشرافیہ نے عام آدمی کی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں لیکن بد قسمتی سے معاشرے میں لالچ، حرص، کرپشن او راقربا پروری نے اپنی جڑیں مضبوط کی ہیں،کرپشن اور ناجائز ذرائع سے کمائے گئی دولت پر فخر کیاجاتاہے ۔ کرپشن کا نا سور بے حد وحساب پھیل چکاہے اوراس ناسور نے پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ لیاہے۔

مزید : لاہور