ٹوکیو میں فلیٹ سے ایسی ہولناک چیزیں برآمد کہ دیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں، ایسا کیا تھا؟ جانئے

ٹوکیو میں فلیٹ سے ایسی ہولناک چیزیں برآمد کہ دیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں، ...
ٹوکیو میں فلیٹ سے ایسی ہولناک چیزیں برآمد کہ دیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں، ایسا کیا تھا؟ جانئے

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان کا شمار دنیا کے پرامن ترین ممالک میں ہوتا ہے لیکن گزشتہ روز دارلحکومت کے نواح میں ایک ایسا بھیانک واقعہ پیش آ گیا کہ جان کر سارا ملک لرز اٹھا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پولیس کو ٹوکیو شہر کے نواح میں ایک فلیٹ سے 9لاشیں ملی ہیں جن میں سے دو کے سر کٹے ہوئے تھے۔ فلیٹ میں 27سالہ نوجوان تاکا ہیرو مقیم تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق تاکاہیرو نے اعتراف کیا ہے کہ ان سب افراد کو اس نے قتل کیا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے تمام افراد کو اپنے باتھ روم میں قتل کیا تھا اور اس کے بیڈروم سے وہ ٹوکہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جسے آلہ قتل کے طور پر استعمال کیا گیا۔

’ہائی وے پر اس جگہ کئی برس پہلے شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے دلہن کی موت ہوگئی تھی، اب اس جگہ پر۔۔۔‘ دنیا کی وہ سڑک جہاں آپ کبھی غلطی سے بھی نہ جانا چاہیں گے

برآمد ہونے والی لاشوں میں سے آٹھ خواتین کی ہیں جبکہ ایک لاش مرد کی ہے۔ دو کٹے ہوئے سر فریج میں سے برآمد ہوئے جبکہ لاشوں کو ڈبوں میں بند کرکے رکھا گیا تھا۔ مقامی پولیس ایک 23 سالہ خاتون کے لاپتہ ہونے پر سرچ آپریشن کررہی تھی جس کے دوران یہ ہولناک انکشاف سامنے آیا۔

مزید : بین الاقوامی