اسحاق ڈارنے ایان علی کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوئے : حامد میر

اسحاق ڈارنے ایان علی کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوئے : حامد میر
اسحاق ڈارنے ایان علی کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوئے : حامد میر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، لیگی قیادت نے ایان علی کے معاملے کو جان بوجھ کر اچھالا اور اس کے ذریعے سابق صدر کی کردار کشی کی گئی مگر اسحاق ڈار کے علاوہ کسی نے بھی ایان علی کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی۔

سری لنکا  نے انڈر 19اور اے ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا

نجی ٹی وی کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے سنیئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے حوالے سے آصف علی زرداری کا مﺅقف ناقابل بیان ہے اور میں نے زرداری صاحب سے ایسی باتیں کبھی نہیں سنیں۔ ایان علی والے معاملے کو جان بوجھ کر اچھالا گیا اور مسلم لیگ (ن) نے اس معاملے کو سابق صدر کی کردار کشی کے لئے استعمال کیا، ایان علی کو بچانے کے لئے اسحاق ڈار نے کوشش کی تھی ، مگر وہ بھی کامیاب نہیں ہوئے ۔ ایان علی کو گرفتار کرنے والے تمام ادارے مسلم لیگ (ن) کے کنٹرول میں تھے اور زرداری صاحب کا خیال ہے کہ انہیں بدنام کرنے کے لئے ایان علی کا مسئلہ کھڑا کیا گیا۔ حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ ایان علی مضبوط اعصاب کی مالک سیاسی شخصیت ہیں ، کیوں کہ جس طرح اڈیالہ جیل میں ان سے تفتیش کی گئی ، ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ سارے راز اگل دیتا اور اپنی جان بچا لیتا مگر ایان علی نے ایسا نہیں کیا اوروہ مسلسل ڈٹی رہیں۔

مزید : اسلام آباد