دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب نے موثر کردار ادا کیا :اقوام متحدہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب نے موثر کردار ادا کیا :اقوام متحدہ
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب نے موثر کردار ادا کیا :اقوام متحدہ

  

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے دہشت گردی کے خلاف قائم کردہ عالمی اتحاد میں شامل ہونے کے بعد دہشت گردی کی لعنت سے نجات کے لیے موثر کردار ادا کیا ہے۔

روس کافیس بک سے12کروڑ امریکیوں تک رسائی کا انکشاف

عرب ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کے مشاورتی مرکز میں ایک اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے المعلمی کا کہناتھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ان کے ملک کی اولین ترجیح ہے اور سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات انجام دیں اور بہت سی قربانیاں پیش کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودیہ نے انسداد دہشت گردی مرکز قائم کرکے یہ ثابت کیا کہ الریاض اس لعنت سے چھٹکارا پانے کے لیے موثر اقدامات کررہا ہے جبکہ انسداد دہشت گردی مرکز اپنے پروگرام کے مطابق دہشت گردوں کے مالی سرچشموں کو خشک کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں۔ عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی حمایت اور مدد جاری رکھیں گے۔یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے زیرانتظام انسداد دہشت گردی مرکز نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے موثر آئیڈیاز دیے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی