شریف برادران کسی این آر او کی تلاش میں ہیں،ادارے ماضی کی نسبت بہت مضبوط ہو چکے ،جمہوریت کو کسی غیر آئینی قوت سے خطرہ نہیں: شیخ رشید احمد

شریف برادران کسی این آر او کی تلاش میں ہیں،ادارے ماضی کی نسبت بہت مضبوط ہو ...
شریف برادران کسی این آر او کی تلاش میں ہیں،ادارے ماضی کی نسبت بہت مضبوط ہو چکے ،جمہوریت کو کسی غیر آئینی قوت سے خطرہ نہیں: شیخ رشید احمد

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و ممبر قومی اسمبلی شیخ رشید  احمد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی ، ٹیک اوور کا دور گزر چکا ہے، آج کی فوج بدلی ہوئی فوج ہے ، بہتر ، پڑھی لکھی اور آئین پاکستان پہ یقین رکھنے والی فوج ہے اور آج کی عدلیہ بھی اصولی، قانونی اور آئینی عدلیہ ہے لہذا جمہوریت کو کسی غیر آئینی قوت سے نہیں بلکہ ن لیگ کی اپنی نا اہلیوں اور جمہوری تقاضے پورے نہ کرنے سے خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’سماءنیوز ‘‘کے پروگرام ” ندیم ملک لائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شریف برادارن کسی این آر او کی تلاش میں ہیں لیکن عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے گی کیونکہ پاکستان کے ادارے ماضی کی نسبت بہت مضبوط ہو چکے ہیں، ہر قیمت پر کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والوں کا احتساب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ  شہباز  شریف اور چوہدری نثار کا کوئی مستقبل نہیں ہے، لیگی قیادت میں پارٹی کے اندرونی انتشار کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے، پارٹی قیادت میں خلا پیدا ہو چکا ہے، شہباز شریف کو اپنے گھر سے ہی سپورٹ حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل اورٹیکنو کریٹ گورنمنٹ کی افواہیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں ، شریف برادران ایسی سازشوں کا واویلا کر کے مظلوم بننے کی کوشش نہ کریں اور اداروں سے ٹکراﺅ کی بجائے عدلیہ کا سامنا کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔

مزید : قومی