نواب یوسف تالپور، تیمورتالپور، ایم پی اے علی مردان شاہ اور ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر) پاکستان پیپلزپارٹی ایم این اے نواب محمد یوسف تالپور سندھ کابینہ کے صوبائی وزیر انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تیمور تالپور، پی پی ایم پی اے سید حاجی علی مردان شاھ اور ضلع چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاھ نے ٹاون کمیٹی چھور میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک کھلی کچھری منعقد کی گئی ، کھلی کھچری کے دوران ٹاؤن کمیٹی چھور اور ان کے آس پاس کے گاؤں کے لوگوں نے شکاتیوں کے انبار لگا دئے ، خصوصی طور پر لوگوں نے پینے کے صاف پانی کی شدید کمی ، واپڈ سے جاری کردہ ڈیڈکشن بل ، صحت مراکز پر ادویات کی کمی ، کچی شراب اور منشیات کا کھلے عام فروخت ہونا ، شہر میں صفائی عملے کی کمی ، جنگلات کی زمین پر قبضہ اور دیگر شکایات درج کروائیں ، ان شکایات کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی موجود تمام متعلقہ آفسران کو ہدایات جاری کی گیں کہ وہ ان مسائل کو جلد سے جلد حل کریں .
اس موقع پر کھلی کچھری سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے نواب یوسف تالپور نے کہا کہ وفاق نے سندھ سے ہمیشہ پانی کی تقسیم پر زیادتی کی ہے اور پچھلے 27 سال سے زیادتی جاری ہے اور 1991 کے مہائدے کے تحت سندھ کو اس کے حصہ کا پانی نہیں دیا جا رہا جو کہ ایک بہت بڑی نا انصافی ہے اور اب سندھ کی عوام اپنا حق لینا جانتی ہے اگر ہمیں ہمارے حصے کا پانی ہمیں نہیں دیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ایکسی این واپڈا کو ہدایت کی کہ واپڈا کے لائین مینوں کی جانب سے متعارف کروائے گے کنڈا کلچر کو ختم کیا جائے اور لوگوں کے حیسکو سے متعلق جائز مسائل جلد حل کروائے جائیں ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت اوراصولوں کی سیاست کی ہے .
انہوں نے کہا کہ واپڈا میں اگر کوئی پرائیوٹ ملازم کے طور پر ڈیوٹی کر رہا ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی کر کے ایف آئی آر درج کروائی جائے ، پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے کئے گئے فیصلے جمہوریت کے لیے بہتر ہیں اور اس پارٹی کا یہ منشور ہے کہ جو بھی حکومت آئے وہ جمہوری نظام کو چلائے اور اگر ملکی سطح پر کوئی تبدیلی لانی ہے تو وہ آئین اور قانون کے دائرے میں ہونی چاہئے ، موجودہ حکومت نے مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے جس سے ڈالر آسمان تک پہنچ گیا ہے اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان کا قرض پچاس فیصد بڑھ گیا ہے عوام کے اوپر ٹیکس لگائے گے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کو دو ارب ڈالرکا نقصان ہوا ہے ، اس موقع پر سندھ کابینہ کے صوبائی وزیر انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب تیمور خان تالپور نے کھلی کچھری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی عوام کو حکومت رلیف دے رہی ہے اور قحط سالی علاقوں میں غریب خاندانوں کو گندم کی تقسیم جاری ہے اور لوگوں کو دی جانے والی گندم کی بوریوں میں جو کٹوتی ہوئی ہے ان کی منظوری کے لیے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ سے درخواست کی جائے گی کہ وہ ان مستحق اور غریب خاندانوں کو ان کی ضروری کے مطابق مکمل گندم فراہم کریں .
انہوں نے کہا کہ میری واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر مسلم ہانی سے یہ درخواست ہے کہ ان کے کئے گے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے اور لوکل گورنمنٹ کے بیروزگار کئے گے صفائی کے عملے کو دوبارہ بحال کیا جائے ، پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو ہمیں اہم زمہ داری دی ہے ایسے پورا کر کے سندھ کی عوام خدمت کی جائے گی ، اس موقع پر پی پی ایم پی اے سید حاجی علی مردان شاھ نے کھلی کچھری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جمہوری پارٹی میں سزا اور جزا کا نظام موجود ہے اور ہم نے ہمیشہ اس خطے کی عوام کی خدمت کی ہے تھر میں روڈ رستوں ، پینے کا صاف پانی ، سولر لائٹیں ، صحت کی بنیادی سہولیات دی گئیں ہیں جو کہ اس علاقے کی عوام کا جمہوری حق تھا ، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ کو ہدایات دی کہ گؤچر زمینوں پر کئے گے قبضوں اور ٹاؤن کمیٹی چھور میں حد دخلیوں کو فوری ختم کروایا جائے.
انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کو ہدایات دیں کہ رورل ہیلتھ سینٹر چھور میں اسٹاف کی کمی کو جلد پورا کرکے تمام سہولیات دی جائے جبکہ کھلی کچھری کے ختم ہونے کے بعد ضلع عمرکوٹ کی تمام پی پی قیادت نے چھور ٹاؤن کمیٹی کے نئے تعمیر شدہ بس ٹرمینل کا افتتاح بھی کیا اور ٹرانسپورٹروں کو ہدایات دی کہ وہ اس نئے بس ٹرمینل پر اپنی بسیں کھڑی کریں تاکہ اس علاقے کی عوام کو فائدہ حاصل ہو ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن ،وائس چیرمین حاجی محمد بقا پلی ، ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر میمن، ایکسی این پبلک ہیلتھ انجنئرینگ ،ایکسی این حیسکو اور ضلع کے دیگر محکموں کے آفسران ، پی پی کارکن اور جیالوں نے بھی شرکت کی.