حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے پوری کوشش کررہی ہے :شیریں مزاری کی یقین دہانی

حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے پوری کوشش کررہی ہے :شیریں مزاری کی ...
حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے پوری کوشش کررہی ہے :شیریں مزاری کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہاہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے پوری کوشش کررہے ہیں اور حکومت عافیہ کے اہل خانہ کودرپیش مسائل سے آگاہ ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ شیریں مزاری نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں اور عافیہ کے اہل خانہ کودرپیش مسائل سے آگاہ ہیں۔