جیل بھرو تحریک اورملک جام کرنے کا آپشن بھی موجود ہے ، مولاناعبد الغفور حیدری نے واضح کردیا

جیل بھرو تحریک اورملک جام کرنے کا آپشن بھی موجود ہے ، مولاناعبد الغفور حیدری ...
جیل بھرو تحریک اورملک جام کرنے کا آپشن بھی موجود ہے ، مولاناعبد الغفور حیدری نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی ف کے رہنما مولاناعبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ ہمارے پاس جیل بھرو تحریک اور ملک جام کرنے کا آپشن ہے لیکن اس آپشن پر اس وقت عمل کیاجائے گا جب قائدین فیصلہ کریں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدر ی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سیلاب کے ساتھ اسلام آباد کا رخ کررہے ہیں اور یہ تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دھرنا دینا ہے یا نہیں یہ کل تک واضح ہوجائے گا۔

عبدالغفور حیدر ی کا کہنا تھا کہ تحریک کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایک دن کیلئے یہاں بیٹھیں ۔ یہ تحریک چلتی رہے گی ، قیادت جو فیصلے کرے گی ، ہم اس کے مطابق فیصلے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جیل بھرو تحریک اور ملک جام کرنے کا آپشن ہے لیکن اس آپشن پر عمل کیاجائے گا جس کا قائدین فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مستعفی ہونے تک یہ تحریک جاری رہے گی۔

مزید : قومی