عالمی برادری نہتے کشمیریوں کی تحریک کاساتھ دے، وزیر اعظم سے کیوبا کے نائب صدر کی ملاقات

عالمی برادری نہتے کشمیریوں کی تحریک کاساتھ دے، وزیر اعظم سے کیوبا کے نائب ...
عالمی برادری نہتے کشمیریوں کی تحریک کاساتھ دے، وزیر اعظم سے کیوبا کے نائب صدر کی ملاقات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے کیوبا کے نائب صدر کی ملاقات ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزیدمضبوط بنانے پراتفاق ،وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری نہتے کشمیریوں کی تحریک کاساتھ دے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے کیوبا کے نائب صدر نے وفد کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزیدمضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا۔اس موقع پروزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اورکیوباکے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستانی عوام میں کیوباکے سابق صدرفیڈل کاستروکااحترام پایاجاتا ہے۔کیوبامیں انسانی ترقی متاثرکن ہے۔انہوں نے کہا کیوبن نائب صدرکومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہ کیااور کہا کہ عالمی برادری نہتے کشمیریوں کی تحریک کاساتھ دے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکاپرامن حل چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے۔دونوں رہنماوں نے سیاسی اورمعاشی تعلقات استوارکرنے پر اتفاق کیا۔ کیوبن وفد نے پاکستان میںصحت اورتجارت کے شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -