آزادی مارچ کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 16ٹیموں کے درمیان میچ متاثر

آزادی مارچ کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 16ٹیموں کے درمیان میچ متاثر
آزادی مارچ کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 16ٹیموں کے درمیان میچ متاثر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ کی آمد کے باعث پی سی بی نے پاکستان اور بنگلا دیش کی انڈر 16 کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری 3 روزہ میچ میں ایک روز کا وقفہ دے دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی انڈر16 کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا تین روزہ میچ خان ریسرچ لیبارٹریز سٹیڈیم میں جاری ہے۔بدھ کو شروع ہونے والے میچ کے پہلے دن بنگلا دیش کی پوری ٹیم 108 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔جواب میں پہلے دن کے اختتام پر پاکستان جونیئرز نے 3 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا لیے ہیں۔پی سی بی نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاسی سرگرمیوں کے پیش نظر دونوں ٹیم کے درمیان کھیل میں ایک دن کا وقفہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل -