سٹار ٹپ گرنڈ پاکستان کانفرنس2019 ء کا پہلا ایڈیشن  4اور 5نومبر کو منعقد ہوگا 

سٹار ٹپ گرنڈ پاکستان کانفرنس2019 ء کا پہلا ایڈیشن  4اور 5نومبر کو منعقد ہوگا 

  



لاہور(پ ر)گرنڈ سٹارٹ اپ پاکستان کانفرنس2019ء  کا پہلا ایڈیشن 4اور 5نومبر کو منعقد ہوگا جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے آنے والے 55سے زیادہ اسپیکرز اور 100سے زیادہ اساتذہ او راس صنعت کے ماہر ین شرکت کریں گے۔ 1500سے زیادہ بانی،صاحب ادراک ِ اورecosystem enabler  پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے اجتماع گرنڈ اپ پاکستان کانفرنس میں شرکت کیلئے جمع ہورہے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد ٹیکنالوجی اور پاکستان کیلئے جدت کے فروغ میں اس کے کردار پر تحریک پیدا کرنے والی گفت وشنید کرنا ہے۔عالمی سطح پر کامیاب پاکستانی انٹرپرینئر، جدت طراز اور ٹیکنالوجسٹس اس کانفرنس میں شرکت کریں گے

 اور اپنی کامیابی کی داستان سناکر نوجوان انٹرپرئینرکو ترغیب دلائیں گے اور شیئر کریں گے کہ پاکستان کس طرح ایک ملک کی حیثیت سے ایسی کئی کامیابیوں سے استفادہ کرسکتا ہے۔

مزید : کامرس