شوکت خانم ہسپتال کابریسٹ کینسرسمینارجاری‘ اداکارہ مایا علی کی شرکت

شوکت خانم ہسپتال کابریسٹ کینسرسمینارجاری‘ اداکارہ مایا علی کی شرکت

  

لاہور(پ ر) معروف اداکارہ ما یا علی نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی جانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، کنئیرڈ کالج، ایف سی کالج، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی اور کوئین میری کالج میں منعقد ہونے والے بریسٹ کینسر آگاہی سمینارز میں خصوصی شرکت کی۔اداکارہ کے ہمراہ  شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر امِ کلثوم اور ڈاکٹر صامعہ یاسمین نے ان سمینارز میں طالبات کو بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج کے حوالے سے آگاہی دی۔ اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ ہر سال ہزاروں خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہو جاتی ہیں جبکہ یہ واحد ایسا مرض جس کی بر وقت تشخیص اور کامیاب علاج ممکن ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر لڑکی کی یہ ذمہ دار ی ہے کہ وہ نہ صرف خود اپنا خیال رکھے بلکہ اپنے گھر، رشتے داروں اور محلے میں موجود تمام خواتین تک آگاہی کا یہ پیغام پہنچا ئے تاکہ ہزاروں قیمتی جانیں بچ سکیں۔ واضح رہے کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی جانب سے ہر سال اکتوبرکے مہینے میں مختلف کالجز، یونیورسٹیوں،اسکولوں  اور کارپوریٹ سیکٹرمیں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے سمینار منعقد کیے جاتے ہیں اور اس سال بھی یہ سلسلہ زور و شور سے جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں خواتین کواس حوالے سے آگاہی دی جا چکی ہے۔ 

مزید :

کامرس -