دراز گیارہ گیارہ سیل ایونٹ کا آغاز11نومبرسے ہوگا

 دراز گیارہ گیارہ سیل ایونٹ کا آغاز11نومبرسے ہوگا

  

لاہور(پ ر)ملک کی معروف آن لائن مارکیٹ پیلس ”دراز“ نے اعلان کیا ہے کہ اُس کے گیارہ گیارہ (11.11)سیل ایونٹ کا دوسرا ایڈیشن 11نومبر 2019ء کی مڈنائٹ سے شروع ہو جائیگا۔ یہ سیل ایونٹ کسٹمرز کو ایک انوکھا تجربہ پیش کریگا جو ریٹیل سے آگے بڑھ کر تفریح فراہم کریگا۔ دراز نے پاکستان کے اندر 2018ء میں 11.11سیل متعارف کروائی اور اس کی سیل حجم میں 8.8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اِس پانچ روزہ سیل ایونٹ کے دوران 30لاکھ سے زائد یوزرز نے دراز ایپ کا وزٹ کیا جہاں اُنہیں 30لاکھ تک کی چھوٹ والی پروڈکٹس تک رسائی حاصل تھی۔ اِمسال 11.11 سیل کی وسعت 2018ء کی بہ نسبت کہیں زیادہ ہو گی۔ گیارہ نومبر سے شروع ہونے والی گیارہ گیارہ (11.11) سیل کیلئے دراز 8ملین ڈیلز اور 50کروڑ روپے کی چھوٹ کی پیشکش کرتا ہے جبکہ اُسے اِس دوران اپنے پلیٹ فارم پر یادگار 10ملین وزیٹرز کی میزبانی کی بھی توقع ہے۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سایہ کا اِس حوالے سے کہنا ہے کہ ”گزشتہ سال 2018ء میں دراز کے پہلے گیارہ گیارہ (11.11) سیل ایڈیشن کو زبردست پذیرائی ملی جبکہ اِس سال ہم نے ملک کے اعلی برانڈز اور فروخت کنندگان کے ساتھ شراکت داری کر رکھی ہے اور خاص طور پر اکتوبر میں ہونے والی سرگرمی کے وسیع اضافے کے ساتھ اِس ایونٹ میں ہم بہت پُراعتماد ہیں۔

مزید :

کامرس -