ایف پی سی سی آئی کا حکومت اور تاجروں میں کامیاب مذاکرات کا خیرمقدم
لاہور(پ ر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے سیلز ٹیکس کے نفاذ اور شناختی کارڈ کی شرط پر حکومت اور تاجروں کے درمیان کامیاب مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تاجروں پر مشتمل ریجنل اور مرکزی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کا اچھا فیصلہ ہے۔انہوں نے ٹریڈرز کے مسائل کے فوری حل کے لیے اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ڈیسک قائم کرنا اور نئے ٹریڈرز کی رجسٹریشن اور انکم ٹیکس ریٹرن کے لئے اردو میں فارم کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنا قابل تعریف عمل ہے۔