کے پی کے کی ایگز یکٹوکونسل کی دونوں نشستوں پر امیدواروں کا بلامقابلہ کامیاب ہونے کا امکان 

کے پی کے کی ایگز یکٹوکونسل کی دونوں نشستوں پر امیدواروں کا بلامقابلہ کامیاب ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ، کے پی کے، کی ایگزیکٹو کونسل کی دونوں نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان، سربلند خان افغانی نامزد، مرکزی قائدین ہوپ ثناء اللہ خان،مسعود شنواری میں سے ایک کو آج نامزد کیے جانے کا امکان،کے پی کے، جنوب کے حج آرگنائزر نے متفقہ طور پر نوجوان اور تجربہ کار سینئر حج آرگنائزر سربلند خان افغانی کو نامزد کر دیا ہے،سربلند خان افغانی کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا سو فیصد امکان ہے،ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے،دوسری طرف سابق مرکزی چیئرمین ثناء اللہ خان،سابق چیئرمین کے پی کے مسعود شنواری میں سے ایک کو نامزد کیے جانے کا امکان ہے،جو بھی نامزد ہو گا وہ بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبر بھی بنے گا اور کے پی کے زون کا چیئرمین بھی،حتمی فیصلہ آج ہی ہو جائے گا۔

ہوپ الیکشن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -