ایڈورڈز کالج کے طلباء کا پرنسپل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

        ایڈورڈز کالج کے طلباء کا پرنسپل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ایڈورڈز کالج کے طلبہ نے کالج کے پرنسپل کے خلاف پشارو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پرنسپل کو عہدے سے ہٹایا جائے اور بورڈ آف گورنرکا اجلاس  جلد از جلد بلا کر کالج کے مسائل کو حل کیا جا ئے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائنگے  مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہے جس پر پرنسپل کے خلاف  نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت ایڈورڈز کالج کے سابقہ ٹیچر یوسف انور اور کثیر تعداد میں کالج کے طلبہ نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایڈورڈز کالج کے پرنسپل پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی عہدے پر برجمان ہے جبکہ مہینوں سے کالج کے فنڈ استعمال کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسیحی برادری کے خلاف نہیں بلکہ کرپٹ پرنسپل کی خلاف ہے جس نے کالج کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے۔انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈورڈز کالج کے پسرنسپل کو عہدے سے فوری ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائے اور کالج کے معاملات حل کرنے کیلئے جلد از جلد بورڈ آف گورنر کا اجلاس بلایا جائے  بصورت دیگر احتجاج جاری رکھیں گے۔