پشاور،پی پی پی کے جیالے مارچ  میں شرکت کرینگے،فائزہ رشید

  پشاور،پی پی پی کے جیالے مارچ  میں شرکت کرینگے،فائزہ رشید

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پی پی پی خیبرپختونخوا کی رہنما اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیجیالے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے اور سیلیکٹیڈ حکمرانوں اور اُن کے بہی خواہوں پر یہ واضح کریں گے کہ اُن کو عوام کی کوئی حمایت حاصل نہیں بلکہ عوام اُن سے چھٹکارہ چاہتی ہے، عمران نیازی اور اس کی مسلط کردہ ٹیم ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، اس کا مزید اقتدار میں رہنا ملک وقوم کی بدنامی اور تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ پی پی پی نااہل حکومت کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹے گی۔ آزادی مارچ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت میں اُنھوں نے کہا کہ آزادی مارچ وقت کا تقاضا ہے اس لیے پی پی پی اس کی کھل کر حمایت کررہی ہے کیونکہ پی پی پی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ہر حال میں عوام کے مفاد کو عزیز رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ جب پر عوام کے مفاد کی بات آتی ہے تو پی پی پی سب سے آگے ہوتی ہے۔ اُنھوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا دور اقتدار تاریخ کا تاریک ترین دور تصور کیا جائے گا کیونکہ اس دور میں عوام کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔ عمران نیازی پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین وزیراعظم ثابت ہوااور اس نے اپنے لانے والوں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑااس لیے آج اس کے بہی خواہ بھی اس سے نجات پانے لے لیے ہاتھ پیر مار رہے ہیں اور بہت جلد عمران نیازی اور اس کی سیلیکٹیڈ ٹیم کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ ڈاکٹر فائزہ رشید نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور اسے تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے نااہل اور سیلیکٹیڈ حکمرانوں کو چلتا کردیں 

مزید : پشاورصفحہ آخر