حکومت نے معیشت کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم کر دئیے،احسن اقبال

    حکومت نے معیشت کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم کر دئیے،احسن اقبال

  



اسلام آباد (آئی این پی) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے معیشت کے پلیٹلیٹس بھی خطرناک حد تک کم کر دئیے ہیں، دو روز سے ملک میں شٹر ڈا ون ہڑتال ہے،عوام مہنگائی، ٹیکسوں اور بے روزگاری کے بوجھ تل کچلے جا چکے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستان جسے مسلم لیگ ن نے ابھرتی معیشت بنایا تبدیلی سرکار نے ڈوبتی معیشت بنا دیا ہے،تبدیلی وائرس نے معیشت اور ملک کو مفلوج کر دیا ہے،مزدوروں اور غریبوں کے چولہے بجھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا اناڑی اور نالائق حکومت پاکستان کے مستقبل کے لئے خطرہ بن چکی ہے،مسلم لیگ ن کا وژن 2025پروگرام ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے،ملک کو مزید تباہی سے بچانے کا واحد راستہ فوری نئے منصفانہ انتخابات ہیں۔

احسن اقبال

مزید : پشاورصفحہ آخر