بٹ خیلہ‘ آٹے کاسرکاری ریٹ 800روپے مقرر

        بٹ خیلہ‘ آٹے کاسرکاری ریٹ 800روپے مقرر

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں آٹے کاسرکاری ریٹ 800روپے مقرر مقامی فلورملز روزانہ480بوری عوام کوفراہم کریں گے۔تفصیلا ت کے مطابق موجودہ حکومت نے عوام کوبازارکے ریٹ سے عوام کوسستی داموں پرآٹافراہم کرنے کیلئے مقامی فلورملزروزانہ کی بنیادپر480بوری اٹافراہم کریں گے جس کے سرکاری ریٹ800روپے ہونگے علاقے کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مہنگائی پرقابوپالنے کیلئے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں مزیدکمی کی جائے کیونکہ شدیدمہنگائی اوربے روزگاری کی وجہ سے عوام دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔علاقے کے عوامی حلقوں نے اٹھ سوروپے اٹافراہم کرنے پرحکومت کوخراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -