ٹانک شہر میں صفائی مہم جاری، صفائی اولین ترجیح ہے، ٹی ایم او

ٹانک شہر میں صفائی مہم جاری، صفائی اولین ترجیح ہے، ٹی ایم او

  

ٹانک (نمائندہ خصوصی) تحصیل میونسپل آفیسر سہیل خان سدوزئی نے کہاہے کہ ٹانک شہر میں صفائی مہم جاری ہے شہر کو گندگی سے پاک کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ٹانک میں پانی بحران پر قابو پالیا گیا ہے شہر کو پانی کی سپلائی بلاتعطل کی جارہی ہے شہریوں کوگھر کی دہلیز پر صفائی اور پانی کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹانک شہر میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لینے کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ شہر یوں کو گردسے بچانے اور شہریوں کو پر فضا ماحول فراہم کرنے کیلئے صبح کے وقت ٹی ایم اے ٹینکرز کے ذریعے شہربھر میں چھڑکاؤ کیا جارہاہے جبکہ ٹی ایم اے اہلکارہیو ی مشینری کے ذریعے شہر کی صفائی میں دن رات ایک کرکے اپنی خدما ت سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں چند گھنٹوں کے تعطل کے بعد اب پانی کی فراہمی مسلسل جاری ہے تحصیل میونسپل آفیسر سہیل خان سدوزئی کاکہناتھاکہ ٹی ایم اے اہلکارشہریوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیا رہیں صفائی اور پانی کی فراہمی میں کسی صورت غفلت برداشت نہیں کی جائیگی غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ٹی ایم اے ملازمین کو جلد تنخواہوں کی فراہمی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -