داودزئی اور سربند کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز،4 اشتہاری 34 مشتبہ گرفتار،اسلحہ برآمد

  داودزئی اور سربند کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز،4 اشتہاری 34 مشتبہ ...

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گزشتہ روز تھانہ داودزئی اور تھانہ سربند میں ہونے والے آپریشنز کے دوران تخریب کاری،قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان سمیت34دیگرجرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور3 عدد پستول،ایک بندوق اوردرجنوں مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے جن کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کریم خان کی خصو صی ہدایت پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کی خاطر رورل اور صدر ڈویژنز کے تھانہ دؤدزئی اور تھانہ سربند کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک آرمی ایس ایچ اودؤدزئی عمران اللہ ایس ایچ او تھانہ سربند قیوم خان کیساتھ ساتھ بی ڈی یو، سنیفر ڈاگ، لیڈیز پولیس اورلوکل پولیس نے بھی حصہ لیاجس کے دوران تخریب کاری،قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب4 اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرلیا،آپریشن کے دوران 56گھروں کو چیک کرکے نامکمل کوائف پر 7افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے34افراد کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور3 عدد پستول،ایک بندوق اوردرجنوں مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے، تمام گرفتار ملزمان کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -