چین نے ہمیشہ ساتھ دیا، سی پیک پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردارادا کریگا: عارف علوی

چین نے ہمیشہ ساتھ دیا، سی پیک پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردارادا کریگا: عارف ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا،چین نے ہمیشہ اصولوں پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، کپاس کے اچھے بیج سے کپاس سمیت زرعی اجناس کی پیداوار کو بڑھانے کے وافر مواقع موجود ہیں،ہمیں زراعت کے شعبے میں انسانی وسائل کی کاکردگی کو بھی بڑھانا ہے، اس شعبے میں ہم چین کے تجربے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔گزشتہ روز زرعی تعاون فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان میں زراعت پانی وافر موجود ہے،ہم کاشتکاری کے لئے پانی کا بہتر استعمال نہیں کررہے،پانی کی قیمت کا تعین کرنا ضروری ہے،پانی کے استعمال میں بہتری لانی ہے،پانی استعمال کی بہتر ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے،چین کی طرز پر اچھا بیج استعمال کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ کپاس کے اچھے بیج سے کپاس سمیت زرعی اجناس کی پیداوار کو بڑھانے کے وافر مواقع موجود ہیں،ہمیں زراعت کے شعبے میں انسانی وسائل کی کاکردگی کو بھی بڑھانا ہے، اس شعبے میں ہم چین کے تجربے سے مستفید ہو سکتے ہیں،ہمیں کاشتکاری کے ساتھ فصلوں کو ذخیرہ کرنے کی جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کرنا ہے،اس شعبے میں بھی ہم چین سے فایدہ اٹھا سکتے ہیں،پاکستان کا باسمتی چاول پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے،اس کی پوری دنیا میں طلب ہے،پاکستان کا آم بھی پوری دنیا میں طلب رکھتا ہے،پیداوار میں اضافے کے ساتھ ویلیو ایڈیشن کو بھی فروغ دینا ہے،یہ فورم پاکستان اور چین کو ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنے اور اس شعبے میں تعاون کو بڑھانے کا بہترین موقع دیتا ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فورم کے موقع پر پاکستان چائنہ زرعی تعاون ایکس چینج سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا،اس موقع پر چائنہ مشنری انجینئرنگ کارپوریشن اور فاطمہ فرٹیلائزرز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت ہر دستخط بھی ہوئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -