صوابی،کاشتکاروں کی رقم ہڑپ کرنیوالا ملزم ڈرامائی انداز زمیں گرفتار

    صوابی،کاشتکاروں کی رقم ہڑپ کرنیوالا ملزم ڈرامائی انداز زمیں گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے جعلی چیک کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی تمباکو خرید کر غریب کاشتکاروں کی رقم ہڑپ کرنے والے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق باچا علی سکنہ غلاماں نے تھانہ پرمولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ سوات سے تعلق رکھنے والے اختر حسین نے علاقہ کے مختلف کاشتکاروں اور محنت کشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی تمباکو خرید کر ان کو رقم کی ادائیگی کے لئے بینک چیک دیئے تھے۔ بیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے بینک چیکس بینک سے کیش نہ ہو سکے جو کہ جعلی تھے۔ڈی ایس پی اعجاز کیڈٹ کی قیادت میں سب انسپکٹر نیاز علی نے ایک کارروائی کے دوران اختر حسین کو سوات سے گرفتار کر لیا ملزم نے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کا بنگلہ بھی اپنے لئے خرید رکھا تھا اور مختلف لوگوں سے جعلی چیکوں کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی تمباکو خرید کر رفو چکر ہوا تھا دریں اثناء ایک اور کارروائی میں ایس آئی تھانہ کالو خان خالد اقبال نے ایک کارروائی کے دوران قتل، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری ارشد سکنہ رانزے کوٹھے کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے بخت سید کو قتل کیا تھا جب کہ فائرنگ سے دوسرا ساتھی ظاہر بال بال بچ گیا تھا دریں اثناء صوابی اور ٹوپی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ساڑھے چھ کلو گرام چرس، چار کلو گرام افیون اور 550گرام ہیروئن اور بارہ گرام آئس بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -