موٹر سائیکل چورگرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد
پشاور (کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ میں خریداری میں مصروف افراد سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزم کا تعلق ورسک روڈ شاہی بالا سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل ضلع خیبر میں اونے پونے داموں فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی گلزار علی ولد رحمت جان سکنہ اعظم کورونہ نے تھانہ ریگی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ ورسک روڈ شاہی بالہ مارکیٹ میں خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران کسی نامعلوم ملزم نے موٹر سائیکل چور ی کرلی جس پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ایس پی رورل کیپٹن (ر) علی بن طارق نے موٹرسائیکل چوری کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین اور ایس ایچ او تھانہ ریگی انسپکٹر ارشد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کر نے کا ٹاسک حوالہ کیا،خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے واردات میں ملوث اصل ملزم امجد علی ولد دلبر خان کا سراغ لگا کرگرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے