شبقدر،اے این پی کے کارکنوں کا بٹگرام پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شبقدر،اے این پی کے کارکنوں کا بٹگرام پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدر بازار میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنانوں کا بٹگرام پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ بٹگرام پولیس نے چادر چاردیوار کا تقدس پامال کرتے ہوئے اے این پی کے کارکن کے گھر بلاجواز دھاوا بول دیا۔ پولیس اختیارات سے تجاوز نہ کرے بصورت دیگر اے این پی احتجاج پر مجبور ہو گی۔ شبقدر بازار میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے اے این پی کے کارکن حاجی طورا کے گھر پولیس چھاپہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے وہوئے کہا کہ شبقدر بٹگرام پولیس نے بلاجواز اے این پی کے کارکن کارکن حاجی طورا کے گھر بغیر کسی اطلاع چھاپہ مارکر چادرچاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے حاجی طورا، ملک امجد اور ذیشان خان پختونیار نے کہا کہ بٹگرام پولیس نے اے این پی کے پرامن شہری حاجی طورا کے گھر بغیر اجازت کے داخل ہوکر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بٹگرام پولیس عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو ہرساں کرنے سے باز نہ آئے تو اے این پی بٹگرام پولیس کے خلاف سخت احتجاج پر مجبور ہو گی۔ مظاہرے سے حاجی طورا نے کہا کہ بٹگرام پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکامی پر شریف شہریوں کو تنگ کرنے آئی ہیں۔ پولیس شریف شہریوں کو تنگ کرنے کے بجائے مطلوب ملزمان گرفتار کرے انہوں نے آئی جی پختون خواء، ڈی آئی جی مردان اور ڈی پی او چارسدہ سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر