تعلیم کے حصول کو ترجیح حاصل ہے،ملک شاہ محمد خان

تعلیم کے حصول کو ترجیح حاصل ہے،ملک شاہ محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ و میں تعلیم سے بنتی ہیں،ترقی کیلئے جدید علوم کا حصول ناگزیر ہے اور موجودہ دور جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کا ہے نوجوانوں کو زیر تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں اور ڈگری کالج ممش خیل کی تمام ضروریات پوری کرنا میری خواہش اور ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج ممش خیل کے دورے کے موقع پر اساتذہ اور طلباء سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا کالج کے پرنسپل شاہ دیاز خان کی جانب سے کالج کے مسائل کے جواب میں ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ کالج ہذا کیلئے بی ایس بلاک،ہاسٹل،ہائی ایس گاڑی کی فراہمی،سپورٹس سامان کی فراہمی ودیگر ضروریات کے سلسلے میں کالج کے ذمہ داروں کے ہمراہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے آفسران کی موجودگی میں میٹنگ طلب کی ہے اور تمام مطالبات حل ہونے کی یقین دہانی کرائی جبکہ کالج کیلئے پریشر پمپ اور طلباء کیلئے مطالعاتی دورے کیلئے نقد امداد کا موقع پر اعلان کرنے کے ساتھ ستاتھ بعض دیگر ضروریات ڈسٹرکٹ فنڈز سے پوری کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر انہوں نے کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا قبل ازیں کالج پہنچنے پر ایم پی اے ملک شاہ محمد خان پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔