موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ اور ملکی معیشت کو تالا لگا دیا، شیری رحمن

    موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ اور ملکی معیشت کو تالا لگا دیا، شیری رحمن

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ ملک بھر میں کاروبار بند ہے، حکومت نے پورے ملک کو مفلوج کر دیا ہے،ڈاکٹرز، سیاستدان، صنعتکار اور مزدور اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ ایک بیان میں ملک بھر میں ہڑتال پر سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ نا اہل اور ناکام سرکار سے ہر شہری تنگ آ چکا ہے، اس حکومت نے پارلیمنٹ اور ملکی معیشت کو تالا لگا دیا ہے۔ ملک میں کاروبار اور روزگار لانے والی حکومت کے دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہر پاکستانی متاثر ہوا ہے، ملکی اقتصادی ترقی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

شیری رحمن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -