سندھ پولیس کے 101 انسپکٹرزکی ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی

  سندھ پولیس کے 101 انسپکٹرزکی ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(این این آئی)سندھ پولیس کے تحت 101انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا،اس ضمن میں سلیم واحدی آڈیٹوریم کلفٹن میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کراچی اور سیکریٹری داخلہ سندھ نے مشترکہ طور پر ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے اپنے خطاب میں ڈی ایس پی رینک کے عہدے پر ترقی پانیوالوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ترقی کیساتھ ہی آپ کی ذمہ داریاں بھی اب مزید بڑھ گئی ہیں، غیر جانبدارانہ، شفاف اور بلاامتیاز پولیسنگ سے نہ صرف کارکردگی بلکہ نیک نامی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔آپ لوگ خوش نصیب ہیں اللہ پاک نے آپ کو خدمت انسانیت کا منصب عطاء کیا،لوگوں سے بہتر رویہ اور برتاؤ کو اپنا شعار بنائیں۔ محکمہ پولیس سندھ میں پروموشنز ملازمین کی دیرینہ خواہش تھی امسال پولیس کے مختلف یونٹس سے وابستہ 4750 افسران اور جوانوں کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دی گئیں،اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کومیرٹ پر ترقیاں دی جائیں ایسا سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ محکمانہ ترقی کے اس عمل میں وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ، چیف سیکریٹری ممتازعلی شاہ اور سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر کے بھرپور تعاون کے تہہ دل سے ممنون ومشکور ہیں۔ محکمانہ ترقیوں کا یہ عمل تسلسل کیسا تھ جاری رہیگا۔تقریب میں سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر کے علاوہ تمام ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز،ایس پیزاوراے ڈی آئی جیز سندھ بھی شریک تھے۔
انسپکٹرز ترقی