بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات تشویشناک، سیکر ٹری خارجہ

بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات تشویشناک، سیکر ٹری خارجہ

  

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سیکیورٹی ماحول میں تیزی سے تبدیلیاں ہورہی ہیں،بھارت خطہ کو عدم استحکام کا شکار کررہاہے، جوہری تناظر میں بھارتی اقدامات، پاکستان مخالف بیانات تشویشناک ہیں،جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطے کے امن کو لاحق خطرات دور نہیں کئے جاسکتے، تمام ممالک کے لئے جوہری حوالے سے اور آرمز کنٹرول پر ایک جیسے بین الاقوامی قوانین ہونے چاہئیں، پاکستان کیلئے زیادہ عرصہ ممکن نہیں ہوگا کہ صورتحال کو خراب ہونے سے یکطرفہ بچاتا رہے۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے یہ بات انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز میں آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے علاوہ ڈی جی انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز وسابق وزیر خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ نے کہا کہ بھارتی قیادت کی طرف سے جس طرح کی دھمکیاں اور مائنڈ سیٹ کا مظاہرہ کیا جارہا ہے وہ خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتا ہے، ہم بھارت کو این ایس جی کی طرف سے رعایتوں کو درست نہیں سمجھتے۔انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کیلئے جوہری حوالے سے اور آرمز کنٹرول پر ایک جیسے بین الاقوامی قوانین ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیس کی ویپنائزیشن درست نہیں اور عالمی خطرہ ہے۔سابق سیکرٹری خارجہ وڈی جی انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیزاعزاز چوہدری نے کہا کہ ہم آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کے ایشو پر بہترین ریسرچ اور ڈیٹا بیس چاہتے ہیں، ہم ریسرچ پر مکمل فوکس رکھیں گے۔

سہیل محمود

مزید :

پشاورصفحہ آخر -