پیپلزپارٹی کے سینیٹرخانزادہ خان کااستعفیٰ منظور، نوٹی فکیشن جاری

  پیپلزپارٹی کے سینیٹرخانزادہ خان کااستعفیٰ منظور، نوٹی فکیشن جاری

  



اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے سینیٹرخانزادہ خان سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا،چیئرمین سینیٹ نے سینیٹرخانزادہ خان کااستعفیٰ منظورکرلیا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹرخانزادہ خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات پر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خانزادہ خان کااستعفی منظورکرلیا،جس کے بعدسینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔سینیٹرخانزادہ خان مارچ2015میں 6سال کی مدت کیلئے سینیٹرمنتخب ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اورخانزادہ خان کے درمیان اختلافات تھے جسکی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دیا۔

سینیٹرخانزادہ خان

مزید : پشاورصفحہ آخر