ملاکنڈڈویژن میں تین نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی، شکیل احمد ایڈ ووکیٹ

  ملاکنڈڈویژن میں تین نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی، شکیل احمد ایڈ ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی مرتبہ تین نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جو سیاحت کے اعتبار سے انتہائی موضوع ہیں جہاں سیاح قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور ان مقامات پر سیاحت کو فروغ دے کر صوبے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر سیاحت محمد عاطف خان سے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے پشاور میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے جن میں سڑکوں، کھیلوں کے میدان کی تعمیر سمیت پانی و بجلی جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی شامل ہے۔وزیر مال نے کہا ہے کہ نے سیاحتی مقامات کو محکمہ سیاحت کے ذریعے نمایاں کرنے اور سیاحوں کو ان کی جانب راغب کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے ملاقات میں سینئر وزیر سیاحت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور ملک کے نئے سیاحتی مراکز کو اجاگر کرنے اور سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ کی خاطر ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے اسی طرح نوجوانوں کو کھیل کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں بھی کوئی کوئی دقیقہ فرو گزا شت نہیں کیا جائے گا اس موقع پر وزیر مال نے سینئر وزیر کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت وکھیل کے شعبوں کی ترقی میں گہری دلچسپی لینے اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ تاجربرادری رزق حلال کے حصول کیلئے ایمانداری سے کام لیاجائے کیونکہ جن لوگوں نے بھی ترقی کی ہے انہوں نے معیاراورمقدارپرکھبی بھی کمپرومائزنہیں کیاہے یہی وجہ ہے کہ اج وہ خوشی کی زندہ گی گزاررہے ہیں۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے جالہ وانان میں ہوٹل کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تاجربرادری رزق حلال کے حصول کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں کیونکہ دونوں جہانوں کی کامیابی صرف اورصرف ایمانداری میں ہے جن لوگوں نے بھی ایمانداری سے کام لیاہے وہ دنیااوراخرت میں سرخروہونگے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈڈویژن ایک پسماندہ علاقہ ہے سیلاب زلزلہ اوردہشت گردی میں بری طرح متاثرہواہے موجودہ حکومت یہاں کے عوام کے مسائل سے باخبرہے ان کے مسائل کوحل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پورے دنیامیں پاکستان کانام روشن کیاہے مگراب چندسازشی عناصر وں سے یہ ہضم نہیں ہورہی ہے اورملک میں انتشارپھیلانے کیلئے کام کررہی ہے مگروہ کھبی بھی اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عمران خان کے حکومت کی وجہ سے سارے چورایک پلیٹ فارم پرمتحدہوچکی ہے اورکل تک ایک دوسرے کوکافراورغدارکہنے والے آزادی مارچ میں ایک ہیں مگران کورسوائی کے سواء کچھ بھی نہیں ملے گاانہوں نے کہاکہ عوام پاکستان کوترقی کے راہ پرگامزن کرنے کیلئے عمران خان کے ہاتھوں کومضبوط کریں اورسازشی عناصر کاڈٹ کرمقابلہ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -