رستم،کسانوں نے خواتین کیخلاف علم بغاوت کردیا

  رستم،کسانوں نے خواتین کیخلاف علم بغاوت کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رستم(نمائندہ پاکستان) تحصیل رستم حضر آباد چارگلی کے کسانوں نے خوانین کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا، عرصہ دراز سے زرعی اصلاحات کے تحت حکومت کی دی گئی زمینوں پر خوانین زبردستی قبضہ کرنے پر تلے ہوئے ہے، 52کنال آراضی پر ناجائز قبضہ کرنا انصاف کی حکومت میں ناانصافی کی مترادف ہے، حکومت اور ضلعی انتظامیہ غریب کسانوں کی آراضی مسلہ حل کرے بصورت دیگر اپنے جائز حق کی وصولی کے لئے ہر حد تک جائیں گے،اس سلسلے میں عوامی حجرہ حضرا ٓباد چارگلی میں علاقہ کے لوگوں کے اجلاس سے علاقہ مشران اور متاثرہ کسان عنایت خان، مولانا فضل ہادی، ودان شاہ، نوشاد، ببر، لاجبر،مونجارس اوربختیار نے خطاب کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ہمارا خوانین کے ساتھ کیس جاری ہے جبکہ مقامی خوانین اور عدالت لیڈر اسرار کی ملی بھگت سے اے سی جواد خان نے چند روز قبل ہمارا کیس خارج کیا حکومت کے ساتھ ابھی تقسیم نہیں ہوئی اور خوانین زبردستی ہماری آراضی پر قبضہ کر رہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے دوسری طرف زمینوں میں دحل کی وجہ آئے روز مقامی پولیس تنگ کرتے ہیں چینی گئی زمینیں باپ دادا کی نشانی ہے اپنا جائز حق کسی کو نہیں دینگے اور وصولی کیلئے عدالتی جنگ لڑینگے اگر پھر بھی خوانین باز نہ آئیں تو آخری حد تک جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ دار انتظامیہ عائد ہو گی۔