کامیاب ہڑتال سے تبدیلی سرکاراخلاقی جواز کھو چکی ہے، روبینہ خالد

کامیاب ہڑتال سے تبدیلی سرکاراخلاقی جواز کھو چکی ہے، روبینہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ ملک میں جاری تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہاہے کہ کامیاب شٹرڈاھٹن سے تبدیلی سرکار آج حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھوچکی ہے جس نے کہا تھا کہ میں لاہور بند کر دوں گا، میں اسلام آباد بند کر دوں گا آج وہ دیکھے کہ ان کی نالائقی کی وجہ سے پورا پاکستان اور خیبرپختونخوا بند ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کی تو قعات پر پورااترنے میں ناکام ہوچکی ہے مہنگائی اوربے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیاہے حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک کو عدم استحکام اورانتشارکا سامناہے، عوام حکومت سے شدید متنفرہیں،معیشت کابراحال ہے اوربھاری قرضے لینے کے باوجود بھی ملک معاشی طورپر مفلوج ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خود تو 126دن اسلام آباد میں دھرنا دیا لیکن آج اپوزیشن جماعتوں کے پرامن آزادی مارچ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے حکومت سامراجیت اور فسطائیت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ظلم کرنے والی ریاست بن چکی ہے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی کا علاج تنخواہیں بڑھانا اور قیمتیں کم کرنا ہے لیکن حکومت انڈوں کا مشورہ دے رہی ہے یہ مسائل کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے جا ٹیکسز، بیروزگاری، IMF کی حکومتی غلامی، معاشی بدحالی اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مکمل شٹرڈاو ¿ن نے ثابت کردیا کہ عوام حکومت کی غلط پالیسیوں سے اکتاَ چکی ہے۔